سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

 

“لونلی
پلینٹ‘ ہر سال ایسے بین الاقوامی مقامات کی ایک فہرست ترتیب دیتی ہے جن کی
سیروسیاحت کرنا اہم خیال کیا گیا ہے۔ سن 2021ء کے لیے سیاحتی مقامات کی یہ فہرست
متنوع اور پائیدار معاشرے پر مبنی ہے۔

 

برطانیہ بے گھر ٹور گائیڈز

برطانیہ میں شہروں کی سیر سے متعلق ایک سماجی اقدام کو
بھی سراہا گیا ہے۔ نامی اس منصوبے میں بے گھر افراد مختصر تربیت حاصل کرنے کے
بعد سیاحوں کو اپنے ہی شہر کی سیر کرواتے ہیں۔ اس طرح ان بے گھر افراد کی آمدن
ہو جاتی ہے اور وہ اپنی کہانیاں اور جذبات دوسروں کے ساتھ بانٹ بھی سکتے ہیں۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

 

اینٹیگوا اور باربوڈا، کیریبیئن

یہ دونوں جزائر موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوچکے ہیں۔
لہٰذا ماحولیاتی تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سن 2017 میں سمندری
طوفان ارما کی وجہ سے تباہی کے بعد یہاں پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی
اور ماحول دوست ہوٹلز، ریزارٹس اور دکانیں تعمیر کی گئیں۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

جزائر فارو

چٹانوں اور آبشاروں سے بھرپور دلکش قدرتی مناظر کے ساتھ
ساتھ سماجی اتحاد نے فارو جزیرہ کو لونلی پلینٹ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ
جزیرے ہر سال اپریل میں دیکھ بھال کے لیے بند کر دیے جاتے ہیں۔ اس دوران ایک سو
مقامی رضاکار ہائکنگ ٹریل کی مرمت اور قدرتی مقامات کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے
ہیں۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

ٹیسفا ٹورز، ایتھوپیا

ایتھوپیا میں ٹریکنگ ٹور ہو یا پھر تاریخی مقامات کی سیر
ٹیسفا ٹورز تنظیم میں مقامی افراد سیاحوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ایتھوپیا میں
سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وہ اپنی تاریخ و ثقافت کو مقامی تناظر سے پیش کرتے
ہیں۔ ایتھوپیا میں فاصل غیبی کا یہ قلعہ عالمی ثقافتی ورثہ کا حصہ ہے۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

برلن: پناہ گزینوں کے ہمراہ شہر کی سیر

لونلی پلینٹ نے اس نئی درجہ بندی میں دنیا میں نمودار
ہوتی تبدیلیوں اور اس کے سیر و سیاحت پر مرتب ہوتے اثرات کی جانب توجہ مبذول کی
ہے۔ جیسے کہ شامی پناہ گزین ہیلم موڈامانی کے سنگ برلن کی سیر۔ اس گائیڈڈ ٹور
میں موڈامانی اپنے تجربات کی بنیاد پر شام کے موجودہ تنازعہ اور جرمنی میں ہجرت
کی تاریخ کے درمیان مماثلت پیش کرتا ہے۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

میڈیلن، کولمبیا

کولمبیا کا شہر میڈیلن جو کبھی دنیا کے خطرناک ترین شہروں
میں شمار ہوتا تھا۔ حالیہ برسوں میں رہائش کے لیے ایک عمدہ جگہ کی حیثیت اختیار
کر گیا ہے۔ میڈیلن سے نہ صرف غربت اور جرائم کا خاتمہ ہوا بلکہ یہ ’بلیک اینڈ
وائٹ‘ ڈانس گروپ جیسے مقامی اقدامات کی وجہ سے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

اٹلی: دانتے کے راہ پر

ٹریول بک پبلشر نے ہائکنگ کے راستے “Le
vie di Dante” (روڈ آف دانتے) کو خاص طور پر پائیدار قرار دیا ہے: ریوینا
سے فلورنس تک 395 کلومیٹر کے سفر کے دوران سیاح پائیدار رہائشی مقامات میں قیام
کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معروف اطالوی شاعر اور فلسفی دانتےالیگیری کے بارے
میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

راکی ماؤنٹینر ٹرین، کینیڈا

لونلی پلینٹ نے درجہ بندی کے لیے بہترین نقل و حمل کے
ذرائع کا بھی انتخاب کیا ہے۔ کینیڈین ٹرین ’راکی ماؤنٹینر‘ خاص طور پر پائیدار
ہے کیونکہ اس نے اپنے CO2 کے اخراج کو کم کر دیا ہے۔ اس ٹرین پر عیش و آرام کی
بھی کمی نہیں۔ کوچز میں پانورامک کھڑکیاں، لفٹیں اور ریستوراں شامل ہیں۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں

عمان، اردن

لونلی پلینٹ نے متنوع معاشرے کے متحمل مقامات
کا بھی انتخاب کیا ہے۔ مثال کے طور پر، عمان اپنی لیوانتی اور بدو روایات کے
ساتھ اردن کی مشہور مہمان نوازی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ عمان مشرق
وسطی میں ایک فنی اور فکری مرکز کی حیثیت سے بھی سامنے آیا ہے۔

 

وہیل دی ورلڈ – امریکا

کیلیفورنیا کی کمپنی ’وہیل دی ورلڈ‘ معذور افراد کو بغیر
کسی پابندی کے دنیا کی سیر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی کے ذریعے
جسمانی طور پر معذور افراد کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر 30 سے زائد سیاحتی مقامات
کی سیر کرسکتے ہیں۔ جس میں ماچو پیچو، اسکائی ڈائیونگ اور چلی کے بیابان کی سیر
کے حیرت انگیز تجربات شامل ہیں۔

 

سیاحت کے لیے آئندہ سال بہترین مقامات کون سے ہیں