کورونا ویکسین سے متعلق اہم خبر آگئی

واشنگٹن:-
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی حتمی ویکسین بنانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ
دوسری جانب امریکا میں کووڈ انیس کی ویکسین کی کامیاب آزمائش مکمل کرلی گئی ہے اور
ویکسین کی قیمت سے متعلق بھی اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

عالمی
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فارما کمپنی ماڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے
کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی قیمت پچیس سے سینتیس ڈالر
کے درمیان ہوگی اور اسے انجیکشن کی صورت میں استعمال کیا جائے گا اور یہ کورونا
میں مبتلا مریضوں کے لئے مناسب قیمت ہے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی
فراہمی کی مقدار کے مطابق فی خوراک کی قیمت الگ الگ ہوگی۔

واضح
رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کی ایک اور دواساز کمپنی نے کورونا ویکسین بنانے کا
دعویٰ کیا تھا، امریکی دو اسازکمپنی موڈرنا کا دعویٰ ہے کہ نئی بنائی جانے والی
کورونا کی ویکسین 94.5 فیصد مؤثرہے۔